پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور ان کی شریک سفر فریال کو لندن میں بندوق کی نوک پر لوٹنے والے 3 افراد کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ یہ وہی تینوں افراد بتائے جاتے ہیں جنہوں نے عامر خان کی 70 ہزار پاؤنڈ مالیت کی گھڑیاں بندوق دکھاکر چھین لی تھیں۔ یاد رہے کہ عامر خان کے ڈکیتی کا یہ واقعہ 18 اپریل کو پیش آیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تینوں ڈکیتوں سے مزید تفتیش کی جارہی ہے ۔
Discussion about this post