رکن قوسمی اسمبلی اور ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین اور ان کی دوسری شریک شفر اور اداکارہ سیدہ طوبیٰ کی راہیں جدا ہوگئی ہیں۔ اس بات کی تصدیق خود اداکارہ طوبیٰ نے انسٹا گرام پوسٹ پر کردی ہے۔ ان کے مطابق گزشتہ 14 ماہ سے وہ عامر لیاقت حسین سے علیحدگی اختیار کرچکی تھی، رشتے میں کافی دارڑیں پڑ چکی ہیں۔۔ اس بات کا علم ان کے قریبی رشتے دار اور دوست احباب کو بخوبی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ صلح کوئی امید نظر نہیں آتی، اسی لیے وہ اب خلع کے لیے عدالت سے رابطہ کرنے جارہی ہیں۔
View this post on Instagram
طوبیٰ جو کئی مہینوں پہلے سوشل میڈیا پر اپنے نام کے ساتھ عامر ہٹا چکی ہیں۔ اُن کے مطابق اس مشکل وقت میں ذرائع ابلاغ اور پرستار ان کا بھرم رکھتے ہوئے ان کے فیصلے کا احترام اور خیال رکھیں۔ دشوار لمحات ہیں لیکن امید ہے کہ خدا ہر ایک کے لیے ہمیشہ بہترین فیصلہ کرتا ہے۔ یاد رہے کہ عامر لیاقت حسین کی پہلی شادی سیدہ بشریٰ اقبال سے ہوئی تھی۔ جس کا اختتام 2020 میں طلاق پر ہوا۔
Discussion about this post