کراچی کے شہری حاجی لیاقت نے بریگیڈ تھانے میں بجلی کی فراہمی کرنے والی کمپنی ” کے الیکٹرک” کے خلاف درخواست جمع کرائی ہے۔ جس میں انہوں نے یہ موقف اختیار کیا ہے کہ عامر لیاقت حسین کی موت کی ذمے داری کے الیکٹرک پر عائد ہوتی ہے۔ حاجی لیاقت کی درخواست کے مطابق عامر لیاقت کا انتقال گھر میں جنریٹر کا دھواں بھرنے سے ہوا۔ کے الیکٹرک 12 گھنٹے سے زیادہ علاقے میں لوڈ شیڈنگ کررہی ہےاور اگر بجلی ہوتی تو عامر لیاقت حسین کو جنریٹر نہ جلانا پڑتا اور ان کی جان بچ جاتی۔ حاجی لیاقت نے کے الیکٹرک کے مالک اور جی ایم بہادرآباد زون ٹیپو سلطان روڈ اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست کردی ہے۔ درخواست گزار کا موقف ہے کہ عامر لیاقت حسین کے قتل کا مقدمہ کے الیکٹرک کے خلاف درج کیا جائے۔
Discussion about this post