سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کے خلاف مبینہ عالمی سازش کی تحقیقات کے لیے کمیشن بنانے اور پھر تب تک تحریک عدم اعتماد کی کارروائی روکنے کی دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔ عدالتی رجسٹرارآفس نے 6 اعتراض لگا کر نعیم الحسن ایڈوکیٹ کی دائر درخواست واپس کی ہے۔ عدالت کے مطابق آئین کی شق 69 کے تحت پارلیمان کی کارروائی چیلنج نہیں ہوسکتی اور آئین کی شق 184 ( 3 ) کے تحت درخواست میں ایسے نکات نہیں اٹھائے گئے، جس کو پیش نظر رکھتے ہوئے اس کی سماعت ہو۔
عدالت نے یہ بھی قرار دیا کہ درخواست گزار نے اب تک کسی متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا۔ درخواست میں اب تک مفروضوں پر بات کی گئی۔ درخواست گزار یہ بھی نہیں واضح کرسکے کہ ان کا کون سا بنیادی حق مجروح ہواہے۔
Discussion about this post