سابق وزیراعظم عمران خان کے الزامات کے بعد اب علیم خان نے ان کا تفصیلی جواب دے دیا۔علیم خان نے عمران خان کو چیلنج دیا ہے کہ وہ اُن کے اور جہانگیر ترین کے ساتھ ٹی وی پر مناظرہ کرلیں۔ علیم خان کے مطابق عمران خان کا یہ الزام بے بنیاد ہے کہ وہ 300 ایکڑ زمین لیگوائز کرانا چاہتے تھے۔ 2010 سے 2018 تک اپوزیشن میں عمران خان کے ساتھ کھڑے رہے جبکہ متعلقہ سوسائٹی 2010 میں ان کے پاس تھی اور اب تک ہے۔
علیم خان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اُن کے والد کے انتقال پر اس سوسائٹی میں بھی آچکے تھے۔ علیم خان کے مطابق ہر مشکل وقت میں کیا وہ عمران خان کے ساتھ اس لیے کھڑے تھے کہ 3 سو ایکٹر کا اسٹیٹس تبدیل کرنا تھا؟ عمران خان اگر اُن کے بارے میں غلط الزام لگائیں گے تو وہ چپ نہیں بیٹھیں گے۔ علیم خان کے مطابق ان کے پاس اس وقت 10 ہزار ایکڑ سے زائد زمین ہے۔ عمران خان نے 300 ایکڑ کا غلط الزام لگایا۔ یہ اُن کی محنت اور کوششوں کا مول ہے ؟
عمران خان بتائیں کہ برطانوی سفیر اگرانہیں حکومت میں آنے سے پہلے مل سکتے ہیں تو حکومت میں کیوں نہیں ؟ عمران خان ملیں تو محب وطن، کوئی اور ملے تو غدار۔ عمران خان سیاست کریں،لوگوں کو ورغلائیں مت۔
Discussion about this post