صوابی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان جھوٹے کا بہانہ بنا کر 4 سال کی کارکردگی کو چھپارہے ہیں۔ عمران خان ڈرامے بازی بند کریں، بتائیں کیا کیا 4 سال حکومت میں رہ کر؟ مریم نواز کے مطابق عمران خان اپنی نااہلی کو سازش کے پیچھے چھپانے کی کوشش کرہے ہیں لیکن عوام نہیں چھوڑیں گے۔ عمران خان کو کسی غیر ملکی سازش نے نہیں بلکہ ان کے ارکان اسمبلی نے نکالا ہے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان جو گڑبڑ کرکے گئے ہیں، اس کو درست کرنے میں 2 سے 3 سال لگ سکتے ہیں۔ عمران خان کی کرسی ہلی تو دماغ بھی ہل گیا۔ اب انہیں میر جعفر اور میر صادق بھی نظر آنے لگے۔
تُف ہے ایسے حکمران پر جو 4 سال حکومت کرنے کےبعد آج 4 سیکنڈ بھی اپنی کارکردگی کے بارے میں نہیں بول سکتا.جس کا رپورٹ کارڈ کارکردگی سے خالی ہو تو پھر جھوٹے خط سے ڈرامے کی ضرورت تو پڑتی ہے نا.
جھوٹا خط تو ایک بہانہ تھا
مقصد کارکردگی چھپانا تھا@MaryamNSharif pic.twitter.com/URMSVs67yb— PML(N) (@pmln_org) May 11, 2022
Discussion about this post