ایبٹ آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں ایک ہی آواز ہوگی کہ حقیقی آزادی چاہیے۔ قوم میں شعور ہے۔ قوم بیدار ہے۔ انہوں نے مہنگائی پر بھی حکومت پر تنقید کے نشتر برسائے۔ ان کے مطابق اب میڈیا دکانوں اور بازاروں میں جا کر ذرا دیکھے تو مہنگائی کس قدر بڑھ گئی ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت میں ٹماٹر پر بھی 4 روپے اضافہ ہوتا تو مائیک لے کر پہنچ جایا کرتا تھا۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر عدالتوں کے رات 12 بجے کھلنے کا شکوہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اب جو ہورہا ہے وہ کس جمہوریت میں ہوتاہے۔ انصاف کا نظام بڑے چوروں کو پکڑ نہ سکے تو قوم تباہ ہو جاتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چاہے کتنے بھی کنٹیٹرز لگا لیں، عوام کا سمندر اسلام آباد ضرور پہنچے گا۔
Discussion about this post