آزادی مارچ میں اسلام آباد ڈی چوک میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کا سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچانے اور فائر بریگیڈ کی قیمتی گاڑیوں کی توڑ پھوڑ پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی ہے، وفاقی حکومت کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ انصاف کےتقاضوں کو مدنظر رکھتےہوئے عمران خان کےخلاف کارروائی کی جائے، درخواست میں کہا گیا کہ عمران خان نے سپریم کورٹ کے احکامات کے برعکس اپنی تقاریر میں کارکنوں کو ڈی چوک پہنچنے کا حکم دیا۔سپریم کورٹ نے عمران خان کو سرینگر ہائے وے پہنچنے کا کہا تھا۔
سپریم کورٹ نے درخواست کو فوری سماعت کےلیے منظور کرتے ہوئے لارجر رکنی بینچ تشکیل دے دیا ہے جو آج ساڑھے گیارہ بجے سماعت کرے گا۔ چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ سماعت کرے گا۔ جسٹس اعجاز الاحسن ،جسٹس یحییٰ خان افریدی ،جسٹس منیب اختر ،اور جسٹس مظاہر نقوی بینچ میں شامل ہیں۔
اس خبر سے متعلق مزید پڑھیں:
Discussion about this post