تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان کے اشتعال انگیز بیانات کے خلاف پر ارکان اسمبلی کا سخت احتجاج۔ آج کے اہم اجلاس میں وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی نے مذمتی قرار داد پیش کی۔ جس کو متفقہ طور پر منظور کیا گیا۔ جس میں واضح طور پر لکھا تھا کہ قومی سلامتی اداروں اور قیادت کے خلاف عمران خان کے بیانات کی مذمت کی جاتی ہے۔
اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان کی زبان کو روکنا ہوگا ورنہ ملک مزید تقسیم ہوجائے گا۔ عمران خان عوام کے ذہنوں میں زہر گھول رہے ہیں۔ اب یہ نہ کھیلنے اور نہ کھیلنے دیں گے پر عمل کررہے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اتوار کو عمران نیازی نے نواب سراج الدولہ سے غداری والی جو مثال ہمارے قومی ادارے کے حوالے سے دی وہ خوفناک ہے، اس کو نہ روکا گیا تو یہ ملک شام اور لیبیا کی بھیانک تصویر بن جائے گا۔#PMShahbaz #ShehbazSharif #NationalAssembly #PMLN #Taar pic.twitter.com/bCp32sVAvj
— Taar.TV (@taar_tv) May 9, 2022
Discussion about this post