پیپلز پارٹی کے رہنما قمرالزماں کائرہ اور فیصل کریم کنڈی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اپنے آپ کو شہید ذوالفقار علی بھٹو سے تشبیہ دیتے ہیں۔ جب سے ان کی حکومت گئی ہے، پشاور میں پناہ لے رکھی ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ، صوبے اورمرکز کو لڑانے کی کوشش کررہے ہیں۔ عمران خان چاہتے ہیں کہ وہی صرف خود حکومت کرتے رہیں۔ عمران خان کے متنازعہ بیان کے خلاف اب پیپلز پارٹی اتوار کو بھرپور احتجاج کرے گی۔ پاکستان ڈیفالٹ کی طرف چلائے تو کیا اثرات مرتب ہوں گے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھاتے تو انتہائی برا فیصلہ کیا جاتا۔ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے تسلیم کیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ برا فیصلہ ہے۔ ان رہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کی مدت ملازمت ختم ہوئی، ان کا دور پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین تھا جواب ختم ہوا۔
Discussion about this post