قومی احتساب بیورو نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی قریبی سہیلی فرحت شہزادی عرف فرح کے خلاف نامعلوم ذرائع آمدن کے تحت اثاثےبنانا، منی لارنڈرنگ اور مختلف ناموں پر کاروبار میں کئی کھاتے استعمال کرنے کے الزامات کی تحقیقات کی منظوری دے دی ہے۔ یہ تحقیقات ڈی جی نیب لاہور کریں گے۔ نیب کے مطابق فرح خان کے نجی بینک کھاتوں میں 3 سال کے دوران 84 کروڑ 70 لاکھ روپے آئے، جو فرح خان کے آمدن کے معلوم شدہ ذرائع سے مطابقت نہیں رکھتے۔ اس بڑی رقم کو جمع کرانے کے بعد فوراً نکالا بھی گیا۔ فرح خان کے اثاثوں میں 2018 کے بعد تیزی سے اضافہ ہوا۔
نیب اعلامیہ کے مطابق فرح خان نے اس دوران کئی غیر ملکی دورے بھی کیے۔ وہ 9 بار امریکا اور 6 مرتبہ متحدہ عرب امارات کا رخ کرچکی ہیں۔ فرح خان ان دنوں اُس وقت دبئی منتقل ہوچکی تھیں، جب سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد آئی تھی۔
Discussion about this post