پیرس میں ہونے والے فرنچ کپ کے لیگ میچ کے دوران پیرس ایف سی اور اولمپک لیون آمنے سامنے تھیں۔مقابلہ پہلے ہاف میں ایک ایک گول سے برابر تھا لیکن پھر اچانک ہی تماشائیوں میں جھگڑا ایسا ہوا کہ کوئی انہیں قابو کرنے میں ناکام رہا۔ تماشائیوں نے نشستیں اکھاڑ ڈالیں اور ایک دوسرے پر حملے کرنا شروع کردیے۔ ایسے میں پولیس درمیان میں کودی، جس نے اس دنگا فساد کو روکنے کی کوشش کی لیکن وہ بھی ناکام رہی۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ دونوں کلب کے حمایتوں کا ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کی وجہ سے یہ تشدد شروع ہوا۔
تماشائیوں نے کھلاڑیوں پر بوتلیں بھی پھینکیں اور نشست سے اکھاڑ ڈالیں کچھ تو ایسے جنونی تھے جو میدان میں آگئے۔ صورتحال ایسی بگڑی کہ کہ پولیس نے میدان کو تماشائیوں سے خالی کرایا اور میچ منسوخ کرانے کا اعلان کردیا۔اولمپک الیون کی ٹیم کے حامیوں کا کہنا ہے کہ ان پر پیرس کے حمایتوں نے حملہ کیا۔ میچ ریفری نے تمام تر صورتحال کو مانیٹر کرنے کے بعد اب فیصلہ کیا ہے یہ میچ اب دوبارہ کسی اور دن کھیلا جائے گا۔
Discussion about this post