خواتین انتقام کے شعلے میں جھلستی رہیں؟ کیوں مردوں کے خون کی پیاسی ہوگئیں؟ برداشت کی قوت کیوں ختم ہوئی؟ ان سب سوالوں کا جواب مل جائے گا ویب سیریز ’قاتل حسیناؤں‘ میں۔۔۔ جو 10دسمبر سے انڈین اسٹریمنگ پلیٹ فارم زی گلوبل پر نشر کی جا رہی ہے۔ جس میں ایک عام عورت کو قاتل حسینہ میں تبدیل ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے، سیریز میں صنف نازک کے جذبات اور احساسات کو بڑی خوبصورتی سے بیان کیا گیا ہے۔ خاص کر ایسے میں کیوں وہ انتہائی قدم اٹھاتی ہیں، اس پہلو کا بھی رکھا گیا ہے خاص خیال۔ سیریز کے کردار زندگی کو صبروضبط میں گزارنے کے بجائے اپنے ساتھ ہونے والی ظلم و زیادتی اور بےوفائی کرنے والوں کو سخت سزا دیتے ہوئے کے گرد گھومتی ہے، سیریز کے ٹریلر میں بتایا گیا کہ جب خواتین برداشت کی حد پار کرلیتی ہے تو وہ دیوی کے روپ سے ایک قاتل کا حسینہ کا روپ دھار لیتی ہے۔ فرجاد نبی اور مینوگور کی تحریر کردہ قاتل حسیناؤں کے نام میں ان خواتین کے لیے پیغام ہیں جو مشکلات کے باوجود ہمت نہ ہارتے ہوئے اپنے حقوق حاصل کرتی ہیں۔ معاشرے کی بنائی گئی فرسودہ رسومات کے خلاف کھڑی ہوتی ہے اور اپنے اوپر ہونے والی ظلم و جبر پر آواز بلند کرتی ہے۔ لیکن جس راستے کا وہ انتخاب کرتی ہیں وہ انہیں قاتل بناکر چھوڑ دیتا ہے، خواتین کی جرأت، شوخی اور طاقت سے بھرپور یہ سیریز 6 قسطوں پر مشتمل ہیں جس میں پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی متعدد اداکارائیں کارکردگی کے جوہر دکھائیں گی۔ ان میں صنم سعید، ثروت گیلانی، سمیا ممتاز، فائزہ گیلانی، بیو رانا ظفر، ایمان سلیمان، سلیم معراج، احسن خان، عثمان خالد بٹ اور شہریار منور شامل ہیں۔ اس سیریز نے دہائیوں سے مشہور عورتوں کے مظلوم ہونے اور مردوں کے مطابق زندگی کے تصور کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔
Seven tales of seven beautiful women,
Each unfolds a side of its own.
They fight, they clapback,
They take the path that’s lesser known.#QatilHaseenaonKeNaam, premieres 10th December on @ZEE5India. #BornToKillNotKneel #QHKN #QHKNonZEE5 pic.twitter.com/DSZrzRnlB4— Zindagi (@Zindagi) November 18, 2021
Discussion about this post