تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سیال کوٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بند کمروں میں اُن کے قتل کی سازش ہورہی ہے،جبھی ایک ویڈیو ریکارڈ کراکے محفوظ مقام پر رکھ دی ہے۔جس میں اُن سب کے نام شامل ہیں جنہوں نے سازش کے تحت اُن کی حکومت کو تبدیل کرایا۔ ان کرداروں میں اندرونی اور بیرونی شامل ہیں۔ اگر مجھے قتل کردیا گیاتو یہ ویڈیو منظر عام پر آجائے گی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ چاہتا ہوں کہ عوام جانیں کہ کون کون اس سازش میں ملوث ہے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین کے مطابق اگر عوام نہیں نکلے تو ملک تباہ ہوجائے گا۔ اگر سب ایک قوم بن کر نہیں رکے تو پاکستانی بچوں کا کوئی مستقبل نہیں ہوگا۔ طاقتور عہدے پر بیٹھ کر انصاف جنہیں کرنا تھا وہ کرپشن کو برا نہیں سمجھتے۔ جب تک طاقت ور ڈاکو نہیں پکڑے جاتے تو ملک خوش حال نہیں ہوتا۔
عمران خان نے کہا کہ جب ہم اسلام آباد پہنچیں گے تو پر امن رہیں گے ، اگرکسی نے روکنے یا انتشار پھیلانے کی کوشش کی توانہیں پورے پاکستان میں کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔ عمران خان نے عدلیہ سے ایک بار پھر سوال کیا کہ اتوار کے دن کیوں عدالتیں کھولیں؟ کیوں از خود نوٹس لیا؟ عدلیہ پھر کرپشن کے خلاف مقدمات کو کیوں نہیں سنتی؟ عمران خان کے مطابق اسلام آباد میں عوام کا سیلاب آئے گا۔ کوئی رکاوٹ راہ میں حائل نہیں ہوگی۔
Discussion about this post