کورین مسلم ڈاکٹر حامد چوئی یونگ کِل کو یہ اعزاز ملا ہے کہ انہوں نے قران مجید اور صحیح بخاری کا کورین زبان میں ترجمہ کیا۔ اس کاوش میں ڈاکٹر حامد چوئی کو لگ بھگ 7 سال کا عرصہ درکار ہوا۔ یہ پہلا موقع ہے جب کورین زبان میں قرآن شریف اور صحیح بخاری کا ترجمہ مکمل کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر حامد چوئی کہتے ہیں کہ یہ نیک کام اس لیے بھی اہمیت رکھتا ہے کیونکہ کوریا میں رہنے والے غیر مسلم افراد اور مقامی مسلمان اسلامی تعلیمات کو سمجھیں اور جانیں کہ قرآن شریف اور صحیح بخاری میں کس نوعیت کی تعلیمات کا حکم دیا گیا ہے۔
Discussion about this post