ڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر چٹھہ کی زیر صدارت اجلاس میں اس بات کا فیصلہ ہوا ہے کہ ہر صورت میں آج بازار رات 9 بجے بند کرانے ہوں گے۔ کاروباری مراکز بند کرنے کے نوٹی فکشن پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ شادی ہالز رات 10 بجے تک کھلے رہیں گے۔ اسی طرح ہوٹلز، تندور، تھیٹرز، سنیما اور کیفے وغیرہ رات ساڑھے 11 بجے بند ہوں گے۔ اجلاس میں اس بات کا بھی فیصلہ ہوا ہے کہ میڈیکل اسٹورز، لیب ، پیٹرول پمپس اور سی این جی اسٹیشن اس پابندی سے آزاد ہوں گے۔ تاجروں سے کہا گیا ہے کہ وہ مقررہ وقت پر دکانیں بند کرانے کے اس فیصلے پر ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔ یاد رہے کہ سندھ کے بعد اب پنجاب میں توانائی کی بچت کے لیے بازاروں اور کاروباری مراکز کو جلد بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
Discussion about this post