ذرائع ابلاغ کے مطابق پاکستانی کرکٹر یاسر شاہ اور ان کے دوست فرحان کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ شالیمار میں ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔ جس میں متعلقہ لڑکی کے اہل خانہ کا کہناہے کہ وہ لاہور گئی تھی، جب اس کی فرحان سے دوستی ہوئی۔ جس سے مراسم بڑھے اور پھر جس نے گن پوائنٹ پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے ساتھ ویڈیو بھی بنالی۔ فرحان بار بار زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔جس کی اطلاع یاسر شاہ کو کی گئی تو اُس نے لڑکی کا ساتھ دینے کے بجائے فرحان کی حمایت کی اور لڑکی کے متعلق نازیبا جملوں کے ساتھ ساتھ جنسی طو ر پر اسے ہراساں کرنے کی کوششیں جاری رکھیں۔لڑکی کے مطابق یاسر شاہ اور فرحان نے دھمکیاں دیں کہ اگر اُن کے خلاف کچھ بولا تو وہ زیادتی کی ویڈیو وائرل کردیں گے جبکہ یاسر شاہ نے خاتون کے گھر والوں کو دھمکی دی کہ زبان کھولنے پر کسی مقدمے میں پھنسوادے گا۔
لڑکی کے اہل خانہ کے مطابق یاسر شاہ نے صرف اسی صورت میں معاملہ رفع دفع کرنے کی یقین دہانی کرائی، اگر متعلقہ لڑکی انہیں بھی خوش کردے۔ تھانہ شالیمار اسلام آباد فرحان کے ساتھ مل کر لڑکی کو زیادتی میں معاونت کرنے پر یاسر شاہ کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کرلی ہے۔ جس پر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔اس حوالے سے اب تک یاسر شاہ کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔
Discussion about this post