مالوی پارلیمنٹ کےسابق نائب اسپیکر کلیمنٹ چھوایا نے اپنے آپ کو گولی مار کر خود کشی کرلی۔ اطلاعات کے مطابق کلیمنٹ جو پانچ سال کے لئے ڈپٹی اسپیکر رہے ان کو قانون کے مطابق اجازت تھی کہ وہ سرکاری گاڑی خریدیں اور وہ بھی مکمل اینشورنس پر۔ البتہ 2019 میں انھوں نے اپنے مدت کے اختتام پر سرکاری گاڑی خریدی مگر وہ 6 ماہ بعد ایک حادثے کا شکار ہوگئے جس میں انھیں معذوری کا سامنا کرنا پڑا۔ ضوابط کے مطابق وہ اپنا اینشورنس پارلیمنٹ سے طلب کرسکتے تھے مگر ان کی درخواست کو رد کردیا گیا۔ وہ یہ معاملہ پھر مالوی کمرشل کورٹ لیکر گئے اور ساتھ ساتھ وہاں کے محتسب ادارے میں شکایت درج کردی۔ محتسب ادارے نے ان کے حق میں فیصلہ دیا کہ وہ پارلیمنٹ سے پیسوں کا تقاضا کرسکتے ہیں مگر پھر سے پارلیمنٹ نے محتسب ادارے کے فیصلے کو ماننے سے انکار کردیا اور کہا کہ یہ معاملہ کمرشل کورٹ میں زیر التوا ہے۔ بہر حال جمرات کے روزکلیمنٹ پارلیمنٹ ہاؤس وہیل چئیر پر آئے اور اپنے ساتھ بندوق پارلیمنٹ میں با آسانی لے گئے تھے کیونکہ وہاں پر موجود پولیس افسران نےانھیں ان کی معذوری کی بنیاد پر چیک نہیں کیا تھا ۔ جب پارلیمنٹ چیمبر میں معاملات حل نا ہوسکا تو کلیمنٹ نے اپنے آپ کودل برداشتہ ہو کر سر پر گولی ماردی ۔ اس واقعے نے پوری مالوی قوم کو صدمے سے دو چار کردیاہے۔ لوگ اب یہ سوال اٹھارہے ہیں کہ اگر اک سابق پارلیمینٹیرین جو اپنے حق کے لیے آواز اٹھا رہا تھا اگر اس کے ساتھ ایسا ہوسکتا ہے تو وہاں کی عوام کے ساتھ کیا ہوگا جب وہ اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھائیں گے۔
Discussion about this post