پاکستان فاسٹ بالر محمد حسنین نے آسٹریلوی بگ بیش کرکٹ لیگ میں تباہ کن اوور ایسا کرایا کہ اُن کی ٹیم سڈنی تھنڈر ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے خلاف 28 رنز سے جیت پائی۔ محمد حسنین کا پہلا ہی اوور مخالف ٹیم کے خلاف قیامت خیز ثابت ہوا۔ جنہوں نے کوئی رن دیے بغیر 3 کھلاڑیوں کو چلتاکیا۔ مجموعی طور پر محمد حسنین نے 4 اوورز میں 20 رنز دیے۔ پاکستانی فاسٹ بالر کی اس دبنگ انٹری پرآسٹریلوی میڈیا حسنین کی تعریف کرتے نہیں تھک رہا۔ جس کا کہنا ہے کہ محمد حسنین نے ثابت کردکھایا کہ پاکستان کیوں فاسٹ بالنگ کے شعبے میں دیگر ٹیموں سے ممتاز ہے۔ محمد حسنین نے جن کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ان میں جیک ویدرہلڈ، میتھو شارٹ اور جوناتھن ویلز شامل تھے۔ سڈنی تھنڈر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 172 رنز بنائے تھے۔جواب میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز صرف 144 ہی کرسکی۔ میتھو گاکیز کو 93 رنز بنانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
TRIPLE. WICKET. MAIDEN. ON. DEBUT. #BBL11 pic.twitter.com/73hCAB40aU
— KFC Big Bash League (@BBL) January 2, 2022
Discussion about this post