برطانوی عدالت مرد حضرات کو گنجا پکارنے والوں کے خلاف میدان میں آگئی اور مردوں کے گنج پن کا مذاق اڑانے کو جنسی ہراسانی قرار دے دیا۔ عالمی جریدے بلوم برگ کے مطابق برطانوی ملازمین کے ٹریبونل نے فیصلہ سنایا کہ کسی بھی شخص کو گنجا کہنا بے ضرر مذاق نہیں بلکہ جنسی طور پر ہراساں کرنے کے برابر ہے۔ برطانوی ٹریبونل میں یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا جب یارکشائر کے ایک 64 سالہ الیکڑیکشن ٹونی فن نے اپنے ساتھ کام کرنے والے ساتھی ورکرز کے خلاف مقدمہ دائر کیا۔
ٹونی فن نے اپنی عرضی میں لکھا کہ 24 سال کمپنی کو دیے لیکن اکثر اوقات کام کے دوران ان کے ساتھی ورکرز انہیں گنج پن کا طعنہ دیتے اور ان کے گنجے ہونے کا مذاق اڑاتے ہیں جس سے میرے وقار کو ٹھیس پہنچتی ہے۔ جس کے بعد برطانوی ٹریبونل نے فن کے دعوے کو درست مانتے ہوئے فیصلہ سنایا کہ مردوں کے لیے لفظ ”گنجا” استعمال کرنا جنس سے متعلق اور امتیازی سلوک کے مترادف ہوسکتا ہے۔
Discussion about this post