لاہور ہائی کورٹ میں مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران مریم نواز کے وکیل امجد پرویز نے عدالت کو بتایا کہ مجھے کلائنٹ کی جانب سے ہدایت کی گئی کہ پاسپورٹ واپسی کی درخواست واپس لی جائے۔ جس کے بعد لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی۔ اس سے قبل مریم نواز کے پاسپورٹ واپسی کے لیے دائر کیے گئے کیس میں لاہور ہائی کورٹ کے 3 بینچز کے ججز نے سماعت کے لیے معذرت کرلی تھی۔
یاد رہے کہ مریم نواز نے پاسپورٹ واپسی کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ جس میں موقف اپنایا گیا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر انہوں نے اپنا پاسپورٹ عدالت میں جمع کرایا مگر اب وہ 27 اپریل کو عمرے پر جانا چاہتی ہیں اور وہ اپنے بیمار والد میاں نواز شریف کی تیمارداری کے لیے لندن کا سفر بھی کرنا چاہتی ہیں۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ مریم نواز کا پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دے تاکہ وہ بیرون ملک سفر کر سکیں۔ عدالت کو درخواست میں بتایا گیا کہ مریم نواز کو لاہور ہائیکورٹ نے چوہدری شوگر مل کیس میں ضمانت دی تھی۔
Discussion about this post