تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے ملتان جلسے میں مریم نواز کے خلاف نازیبا کلمات پر ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان بذریعہ ٹوٹس مذمت کی ہے۔ ایچ آر سی پی کے مطابق ملتان جلسے کے دوران عمران خان کا بیان ناقابل برداشت ہے۔ سیاسی بیان کے دوران اخلاقیات سے گر کر عدم برداشت اور جنس کو ہدف بنانا قابل افسوس ہے۔ عمران خان قومی لیڈر ہیں، انہیں سیاسی حریفوں کے بارے میں گفتگو کرنے کے آداب سے آگاہی کرنا چاہیے۔ عمران خان کو ناصرف مریم نواز بلکہ تمام خواتین سے معافی بھی مانگنی چاہیے۔
@ImranKhanPTI‘s vile remarks about @MaryamNSharif at the PTI’s Multan rally have plumbed the depths of misogyny. It is simply unacceptable that the political narrative should crumble into such glaring intolerance and sexism. 1/2
— Human Rights Commission of Pakistan (@HRCP87) May 21, 2022
Discussion about this post