ترجمان مدینہ منور پولیس کے مطابق ان گرفتار پاکستانیوں نے مسجد نبوی ﷺ کا تقدس پامال اور اس کی بے حرمتی کی۔ زیرحراست افراد پر زائرین اور نمازیوں کی سلامتی اور عبادات میں خلل کا الزام ہے۔ مدینہ پولیس سی سی ٹی وی کے ذریعے باقی افراد کی بھی شناخت کررہی ہے، جس نے پاکستانی سرکاری وفد کو ہراساں کیا۔
Haram Security Forces:
“The arrest of 5 people who attacked a woman and her companions of Pakistani nationality with abusive words while they were in the courtyard of the Prophet’s Mosque”
— Haramain Sharifain (@hsharifain) April 29, 2022
یاد رہے کہ اسلام آباد میں سعودی سفارت خانے نے بھی پاکستانیوں کی گرفتاری کی تصدیق کی تھی۔ دوسری جانب وزیر داخلہ رانا ثنا نے آج پریس کانفرنس میں اس جانب اشارہ دیا تھا کہ کابینہ سے منظوری کے بعد وہ باضابطہ طور پر سعودی حکومت سے اپیل کریں گے کہ وہ پاکستانی وفد پر حملہ آور افراد کی گرفتاری کو یقینی بنائے۔
Discussion about this post