بھارت کو 21 سال بعد مس یونیورس کا ٹائٹل جیتوانے والی ہرناز کور سندھو چند روز قبل اپنے ملک واپس پہنچی ہیں جس کے بعد ان کا مختلف تقریبات میں شرکت کا سلسلہ جاری ہے لیکن ایک تقریب کے دوران صحافی کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب نے ہرناز سندھو کو انتہا پسندوں کی تنقید کے نشانے پر لاکر رکھ دیا ہے، مس یونیورس 2021 کا قصور صرف یہ تھا کہ بھارت میں زیر بحث رہنے والا موضوع ”حجاب” سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے مبینہ طور پر حجاب پہننے والی لڑکیوں کی حمایت کی جو بھارتی انتہا پسندوں اور تنگ نظر بھارتیوں کو ناگوار گزرا اور اس طرح نفرت انگیز رویوں کے تیر ہرناز سندھ کے جانب ہوگئے۔
ہرناز کور کی گفتگو کی ویڈیو کلپ وائرل ہوئی تو سوشل میڈیا پر متعصب بھارتی انتہا پسندوں نے مس یونیورس کے خلاف مورچہ بنالیا اور ہرناز کور سندھو کے بائیکاٹ کا مطالبہ کرنے لگے۔ لکشما نامی ہینڈل نے لکھا کہ ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد یہ کون ہوتی ہے گیان بتانے والی۔
ٹوئٹر پر ہرناز کور پر کیے جانے والی تنقید میں کئی ایسے باشعور بھارتی بھی تھے جنہوں نے ان کے موقف کی تائید کی اور ان کے پراعتماد رویے کی بھی تعریف کی۔
kudos to her courage 👏 #Hijab https://t.co/a0O6jdTUSh
— Saagar Shinde 🇮🇳 (@Saagarshinde8) March 27, 2022
She not only brought the 👑 back home, but also plans to bring some sense back into this country!#HarnaazKaurSandhu 👸 https://t.co/DBAzDbErun
— Amrita Panda (@AmritaPanda20) March 27, 2022
مس یونیورس 2021 کا جواب کیا تھا؟
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک نیوز کانفرنس کے دوران ہرناز کور سے پوچھا گیا تھا کہ بھارت میں حجاب سے متعلق معاملہ اور اس پر عدالتی فیصلے کے بعد کی صورتحال کو وہ کیسے دیکھ رہی ہیں اور اس پر ان کی کیا رائے ہے؟ اس موقع پر موڈریٹر کی جانب سے صحافی کو سوال کرنے سے روکا گیا تاہم ہرناز سندھو نے بحث کو ختم کرتے ہوئے اپنے جواب میں شکوہ کیا کہ ہمیشہ لڑکی کو ہی ٹارگٹ کیوں کرتے ہو آپ، ابھی بھی مجھے ٹارگٹ کررہے ہو، مس یونیورس 2021 نے پراعتماد انداز میں جواب دیا کہ حجاب کی بات میں بھی آپ لڑکی کو ٹارگٹ کر رہے ہو۔ اس کو جینے دو جس ڈھنگ سے وہ جینا چاہتی ہے۔ ان کے مطابق اس کو اپنے مقام تک پہنچنے دو، اڑنے دو۔ وہ اس کے پر ہیں انہیں مت کاٹو، کاٹنا ہے تو اپنے آپ کو کاٹو۔
Miss Universe @HarnaazKaur appeals to stop targetting Muslim girls over Hijab. She says, "..Hijab me bhi aap lakdi ko he target kar rahe ho, usko jeene do wo jaise jeena chahti hai”. #Hijabrow pic.twitter.com/GXTpdICrYg
— Mohammed Zubair (@zoo_bear) March 26, 2022
یہ بھی پڑھیں:
بھارتی دوشیزہ ہرناز ساندھو نے مس یونیورس کا تاج سر پر سجالیا
Discussion about this post