لندن کے مادام تساؤ میوزیم میں جب مصری فٹ بالر محمد صلاح کے مومی مجسمے کی نقاب کشائی ہوئی تو اس مرحلے پر خود فٹ بالر بھی موجود تھے۔لیور پول کے اسٹرائیکر محمد صلاح عرب دنیا کے پہلے کھلاڑی ہیں، جن کا مومی مجسمہ سجایا گیا ہے۔ محمد صلاح تو خوشی سے پھولے نہیں سما رہے تھے۔ جن کا کہنا تھا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ جیسے وہ آئینے میں اپنا عکس دیکھ رہے ہوں۔
اس موقع پر انہوں نے اپنے مومی مجسمے کے ساتھ تصاویر بھی اتروائیں۔ 29برس کے محمد صلاح نے حال ہی میں چیمپنز لیگ کے دوسرے گروپ میں لیور پول کے لیے شاندار کارکردگی دکھائی ہے۔پرستار اب اپنے اس من پسند فٹ بالر کے مومی مجسمے کا دیدار ہفتے کو کرسکیں گے۔محمد صلاح پریمئیر لیگ میں اب تک 104 گول داغ چکے ہیں جبکہ مصری ٹیم کی جانب سے کھیلتے ہوئے ان کے گولز کی تعداد 45ہے۔ کئی ملکی اور بین الاقوامی ایوارڈز ان کے نام کے ساتھ منسلک ہیں، اسی لیے وہ دنیا بھر میں رونالڈو کے بعد غیر معمولی شہرت رکھتے ہیں۔
Discussion about this post