دنیا بھر میں موجود پرستاروں کو اپنے شہرہ آفاق گانوں سے مدہوش کرنے دینے والے کے پاپ میگا اسٹارز بی ٹی ایس نے اپنے 9 برس مکمل ہونے پر ایک جذباتی پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے اپنے تخلیقی خدشات کا اظہار اور مستقبل کے منصبوں کے بارے میں بتایا۔ بینڈ نے اعلان کیا کہ وہ انفرادی پروجیکٹس پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے وقفہ لے رہے ہیں۔ گروپ کے مطابق اب وقت آگیا ہے کہ مسلسل ریکارڈنگ اور پرفارمنس کے بجائے اپنے ذاتی کام پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔
بینگ ٹین بوئز کے رکن آر ایم کا کہنا تھا کہ وہ بی ٹی ایس کے لیے مسلسل ریکارڈنگ اور پرفارمنس کے بجائے اپنے خود کے کام پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت محسوس کرتے ہیں، ار ایم کا مزید کا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ سوچا کہ بی ٹی ایس دوسرے گروپوں سے مختلف ہے لیکن کے پاپ اور گلوکاری کا پورا نظام آپ کو اپنے لیے کچھ کرنے کا وقت ہی نہیں دیتا، اس نظام میں رہتے ہوئے آپ کو بس موسیقی اور ساتھ میں کچھ نہ کچھ کرتے ہی رہنا ہوتا ہے۔” رکن جیمن کا کہنا تھا کہ ہم اپنے دنیا بھر کے پرستاروں کے لیے ایسے فنکار بننا چاہتے ہیں جو فن کے بجائے فنکار کو یاد رکھیں۔ بی ٹی ایس ممبران کے مطابق ایک گروپ کے طور پر وقفہ لینے کا فیصلہ مشکل ترین لیکن ضروری تھا۔
بی ٹی ایس کے اس اعلان کے بعد کے پاپ کے دنیا بھر سے فینز گروپ جو بی ٹی ایس آرمی کے طور پر مشہور ہے، کی جانب سے ملے جلے ردِ عمل کا اظہار کیا جا رہا ہے جبکہ پاکستان میں بھی ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ ‘بی ٹی ایس آرمی فور ایور’ ٹرینڈ کر رہا ہے۔
We trust you bangtan💜
We trust each member 💜
We trust your music💜
We trust your words💜
We trust your thoughts💜#BANGTAN #Namjoon #bts#BTSARMY— BTS PAKISTAN WEVERSE⁷ | 🇵🇰 (@BTS_pk_weverse) June 14, 2022
And just now i realized the reason why they are getting their friendship tattos in this time is Cause of this hiatus and this shows their powerfull bond az bts .
Your are always gonna be our dear bts.#Namjoon Dear BTS BTS FOREVER pic.twitter.com/IqK2rD8aG3— Bina🌟 (@Mobina64599643) June 14, 2022
گزشتہ ہفتے ‘بی ٹی ایس’ کا نیا البم ‘پروف’ ریلیز ہوا تھا جسے خوب پسند کیا جا رہا ہے، ‘بی ٹی ایس’ نے 31 مئی کو وائٹ ہاؤس میں امریکہ کے صدر جو بائیڈن سے بھی ملاقات کی تھی۔ اس ملاقات میں انہوں نے ایشیائی باشندوں کو نشانہ بنانے والے نفرت انگیز جرائم پر تبادلۂ خیال کیا تھا۔
‘بی ٹی ایس نے سن 2013 میں ڈیبیو کیا تھا جس کے بعد نہ صرف جنوبی کوریا بلکہ پوری دنیا میں انہیں سنا اور پسند کیا جاتا ہے۔ یہ بینڈ جنوبی کوریا کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے سات افراد پر مشتمل ہے جو کہ اپنی منفرد موسیقی کے ساتھ ساتھ اپنے اسٹائلش انداز کہ وجہ سے دنیا بھر میں آئیکن کے طور پر جانے جاتے ہیں۔
بی ٹی ایس اب تک 450 ایوارڈز جیت چکا ہے جبکہ 630 نومینیشنز کا حصہ بھی بن چکا ہے۔ اپنے ابتدائی دور میں بی ٹی ایس نے ہپ ہاپ میوزک سے آغاز کیا لیکن بعد میں مختلف انداز موسیقی کو بھی البمز میں شامل کرتے رہے۔ بی ٹی ایس کے گائے ہوئے گانے ‘ڈائنا مائٹ’ کو امریکی میگزین بل بورڈ کی جانب سے 100 بہترین گانوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر رکھا گیا جس کے بعد یہ گانا پہلی پوزیشن لینے والا جنوبی کوریا کا پہلا گانا بن گیا۔
موسیقی کے ساتھ اس بینڈ کے گروپ ممبرز اپنے اسٹائل، بالوں کے انداز اور ملبوسات کے حوالے سے بھی الگ پہچان رکھتے ہیں۔
اس خبر سے متعلق مزید پڑھیں:
مقبول ترین کورین میوزک بینڈ ”بی ٹی ایس” ایک نئے سفر پر
نہ زبان اپنی نہ حلیہ، پھر بھی بی ٹی ایس پاکستان میں مقبول کیوں؟
نوجوان نسل کے پسندیدہ میوزک گروپ ’بی ٹی ایس‘ کی اقوام متحدہ میں پرفارمنس
Discussion about this post