سوشل میڈیا پر ملک ریاض اور ان کی بیٹی امبر کی مبینہ آڈیو لیک ہوئی ہے۔ جس کے بارے میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ وہ شواہد ہیں جس کے تحت فرح گوگی کے ذریعے رشوت لے کر عمران خان اور سابق خاتون اول غیر قانونی کام کراتے رہے ہیں۔ آڈیو میں امبر، بتارہی ہیں کہ فرح خان کا فون آیا تھا، خاتون اول نے ہیرے کی 3 قیراط کی انگوٹھی قبول کرنے سے انکار کردیا ہے۔ امبر کے مطابق فرح کہتی ہے، جو چیز دی گئی ہے، وہ مجھے اچھی نہیں لگی، یہ تو اُن کے لیے عام چیز ہے، یہ واپس منگوالیں۔ اس آڈیو میں امبر یہ بھی کہتے ہوئے پائی گئیں کہ صبح سائٹ کے تالے کھل جائیں گے ۔ مبینہ آڈیو میں فرح کا نام لیے بغیر یہ بھی بتایا کہ اس نے کہا ہے کہ خان صاحب کا فون آیا تھا، انہوں نے کہا ہے کہ جو رپورٹ جمع کروائی ہے، وہ میری گارنٹی ہے، وہ میں ختم کراؤں گا اور شہزاد اکبر کا لیٹر بھی آپ کو کل مل جائے گا۔
This leaked audio has exposed the corruption being done by Bani Gala gang of three. Farah Gogi was the front woman for Bushra Bibi and Imran Khan who carried out tasks after taking bribes.#پنکی_کو_انگوٹھی_دو_کام_لو pic.twitter.com/CpsFiqEwWL
— PML(N) (@pmln_org) June 5, 2022
نون لیگ کا دعویٰ ہے کہ یہ ملک ریاض اور ان کی بیٹی امبر کی آڈیو ہے، جس سے بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ فرح گوگی کس طرح فرنٹ ویمن کا کردار ادا کررہی تھیں۔ تحریک انصاف نے اس مبینہ آڈیو کو جھوٹا قرار دیا۔ منظر عام پر آنے والی آڈیو سے تحریک انصاف کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
Discussion about this post