مارٹن کوپرسے بھلا کون واقف نہیں وہی جنہوں نے 1973 میں دنیا کا پہلا موبائل فون ایجاد کیا تھا۔ جس کے بعد اس ایجاد میں وقت گزرنے کے ساتھ جدت آتی گئی اور اب یہ عالم ہے کہ کوئی بھی سیل فون کے بغیر رہ ہی نہیں سکتا۔ 93 برس کے مارٹن کوپرلیکن اب خود پریشان ہیں اور ان کی پریشانی کی ایک وجہ ان کی اپنی ایجاد ہی ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے ٹی وی پروگرام میں شرکت کرتے ہوئےاس گلے کا اظہار کیا۔ مارٹن کوپر سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے ایک خاتون نے اس بات کا شکوہ کیا کہ وہ دن میں 5 گھنٹے سے زیادہ وقت موبائل فون کے استعمال میں گزارتی ہے۔ جس پر کوپر نے مسکراتے ہوئے دریافت کیا کہ کیا آپ واقعی دن میں 5 گھنٹے فون پر گزارتی ہیں؟ حیرت ہے اپنی زندگی کا استعمال کریں اور اس سے فائدہ اٹھائیں۔
کوپر کا یہی کہنا تھا کہ اپنے موبائل فون کا زیادہ استعمال نہ کریں اور خاتون کو مشورہ دیا کہ وہ سادہ اور فون کے بغیر والی زندگی سے لطف اندوز ہوں۔ فون پر وقت ضائع کرنے کے بجائے اپنے وقت اور زندگی کا بہتر استعمال کریں۔
‘GET A LIFE!!!’
How long do you spend on your phone every day?
Are you replacing your #Smartphone with a so called #Dumbphone?
Martin Cooper – the man who helped invent mobiles – had this message for #BBCBreakfasthttps://t.co/P9SgrByh5Q pic.twitter.com/A4ASXL3O4L— BBC Breakfast (@BBCBreakfast) June 28, 2022
Discussion about this post