ایف آئی اے لاہور نے قاف لیگ کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت کارروائی کی شروعات 2 سال قبل ہوئی تھی۔ قاف لیگ کے رہنما کے خلاف شوگر کمیشن نے منی لانڈرنگ کا انکشاف کیا تھا۔ جس پر مقدمہ اینی کرپشن سرکل کی رپورٹ پر ہوا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز بھٹی اور مظہراقبال کو ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار ملزم نواز سیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی کا بھتیجا اور ملزم مظہر عباس چپراسی ہے۔ محمد خان بھٹی کے بھتیجے واجد کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ مونس الہیٰ اور دیگر کے خلاف 720 مِلین روپے کی منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج ہے۔
دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا کہتے ہیں کہ مونس الہٰی ناراض نہ ہوں، عمران خان کے دور میں اس مقدمے کی تحقیقات ہوئی تھیں۔ یہ مقدمہ عمران خان کا ہی تحفہ ہے۔ مونس الہٰی نے اس مقدمے کے بارے میں خود رانا ثنا کو بتایا تھا۔ فی الحال مونس الہٰی کی گرفتاری کا بھی فیصلہ ہوا تھا۔ رقم مونس الہٰی کی ہے تو وہ ثابت کردیں۔ اُدھر مونس الہٰی نے کہنا ہے کہ جوکرنا ہے کر لو.وہ پہلے بھی پیش ہوئے تھےاب پھر پیش ہوں گے۔ انتظار کریں وہ آرہے ہیں۔سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی نے ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ مقدمہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ بھی کرلیا ہے۔ وکیل مونس الہٰی عامر سعید کے مطابق مقدمے سے قبل تحقیقات کرنا ضروری ہے۔ مونس الہٰی کے وکیل کا کہنا ہے کہ تفتیش کیے بغیر مقدمہ درج نہیں ہوسکتا، ایف آئی اے کا مقدمہ بدنیتی پر مبنی ہے۔
Discussion about this post