ستاون برس کے مڈاغاسکر کے وزیر برائے پولیس سرجی گیلے نے 12 گھنٹے مسلسل تیراکی کرکے موت کو مات دیدی، یہ حیرت انگیز واقعہ ان کے ساتھ ایک کشتی کے ریسکیو آپریشن کے دوران پیش آیا، وہ مڈغاسکر جزیرے کے شمال مشرقی ساحل میں تباہ ہونے والی ایک کشتی کے ریسکیو آپریشن کا حصہ تھے، جس کے دوران ان کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا۔ اس ہیلی کاپٹر میں گیلے سمیت ان کے دو ساتھی سوار تھے تاہم گیلے خوش قسمتی سے بچ نکلے اور لگاتار 12 گھنٹے تیراکی کرتے ہوئے ماہامبوکے قصبے تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔ انہوں نے ماہامبو کے قصبے میں پہنچ کر مقامی لوگوں کو کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ آپ میری ویڈیو نشر کر دیں تاکہ میری گھر والے اور دیگر سرکاری اہلکار یہ دیکھ لیں کہ میں زندہ ہوں اور ٹھیک ہوں۔
Madagascar minister swims 12 hours to shore after helicopter crash
READ👉: https://t.co/mC2V9fWTLe#MonitorUpdates pic.twitter.com/wwOYQxVGeU— Daily Monitor (@DailyMonitor) December 21, 2021
میڈیا رپورٹس کے مطابق 57 سالہ سرگے گیل ماہامبو کے قصبے تک پہنچنے کے لیے شام ساڑھے سات بجے سے لے کر اگلی صبح ساڑھے سات بجے تک سمندر میں تیرتے رہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سرگے کے ساتھ موجود 2 سیکورٹی اہلکار بھی حادثے میں بچ گئے ہیں انہیں ریسکیو کرکے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ مڈغاسکر پولیس کے سربراہ زافیسمبترا راوئاوے نے بتایا کہ سرگ نے تیراکی کرنے میں ہیلی کاپٹر کی ٹوٹی ہوئی سیٹ سے بھی سہارا لیا، انہوں نے تباہ شدہ ہیلی کاپٹر کے ایک حصے کو فلوٹیشن ڈیوائس کے طور پر استعمال کیا اور موت کو چکما دینے میں کامیاب رہے۔ ان کا معجزاتی طور پر بچ جانا انکی کھیلوں میں دلچسپی کی بھی ایک وجہ ہے۔جس کے باعث ان میں نوجوان لڑکوں کی طرح سٹیمنا ہے اور ان کے اعصاب فولاد کے مانند ہے۔
C’est avec une profonde tristesse que j’ai appris le naufrage d’un navire au large d’Antsiraka et son terrible bilan. Mes pensées vont aux victimes et à leurs proches endeuillés.
Je prie solennellement pour le repos de leurs âmes. pic.twitter.com/nZzJsaYMtL
— Andry Rajoelina (@SE_Rajoelina) December 21, 2021
Discussion about this post