نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر نے اب فیصلہ کیا ہے کہ کورونا وبا کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کے پیش نظر اب عبادت گاہوں کے لیے بھی خصوصی اقدامات کیے جائیں گے۔ مساجد سے قالین اٹھا دیے جائیں گےجبکہ دوران عبادت کم از کم 6 فٹ کا فاصلہ برقرار رکھا جائےگا۔ عمر رسیدہ افراد اور مختلف بیماریوں کا شکار عبادت گاہوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ گھر پر ہی نماز کی ادائیگی کریں۔ این سی او سی کے فیصلے کے مطابق ہینڈ سینی ٹائزر کے استعمال پر زیادہ سے زیادہ توجہ دی جائے گی۔
اسی طرح کھلی فضا میں عبادت پر زور دیا گیا ہے۔ کھڑکیوں اور دروازوں کو کھلا رکھا جائےگا۔ پیش امام سے کہا گیا ہے کہ وہ جمعے کا خطبہ مختصر رکھیں۔ نمازیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عبادت گاہوں کا رخ کریں تو ماسک کا استعمال یقینی طور پر کریں۔
Discussion about this post