کرکٹ کی بائیبل سمجھے جانے والے بین الاقوامی جریدے” وزڈن ” نے انڈر 23 آل ٹائم ٹیسٹ الیون کے کھلاڑیوں کا نام کا اعلان کردیا ہے۔
جس کی قیادت جنوبی افریقی سابق کپتان گراہم اسمتھ کے ذمے آئی ہے۔جبکہ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں السٹرکوک، ڈان بریڈمین ، سچن ٹنڈولکر، گیری سوبرز، وکٹ کیپر راشپت پانت، ایان بوتھم اور ربادا شامل ہیں۔
پاکستان کی جانب سے اس انڈر 23 آل ٹائم ٹیسٹ الیون میں جاوید میاں داد شامل ہیں۔ جنہوں نے اپنی زبردست بیٹنگ سے ہر ایک کو متاثر کیا۔
اسی طرح بورے والا ایکسپریس وقار یونس جن کی تباہ کن بالنگ کے سامنے کئی بلے باز وکٹیں اڑ جاتی تھیں۔ وہ بھی اس آل ٹائم ٹیسٹ الیون کا حصہ بنے ہیں۔
جبکہ ایک اور پاکستانی آف اسپنر اور اسپن کے جادوگر ثقلین مشتاق کا نام بھی اس الیون میں شامل ہے۔ ” وزڈن ” نے ان کھلاڑیوں کو اس ٹیم کا اس لیے حصہ بنایا ہے کیونکہ انہوں نے 23 ویں سال میں قدم رکھنے کے بعد اپنی اپنی ٹیموں کے لیے بہترین کارکردگی دکھائی تھی۔
Discussion about this post