بچے اپنی روز مرہ کے استعمال کی چیزوں اور کھلونوں کو لیکر بہت حساس ہوتے ہیں، مہنگی ترین ٹوائے کار ہو یا پھر معمولی سی کوئی پینسل، اپنی چیزوں کو دل سے لگاکر رکھتے ہیں ایسے میں اگر یہ چیزیں کھو جائے یا کوئی چرا کر لیجائے تو گھر میں وبال مچ جاتا ہے، شور ہنگامہ شروع ہوجاتا ہے، کبھی کبھار تو معاملہ پولیس کچہری تک بھی جا پہنچتا ہے، جی ہاں! ایسا ہی کچھ بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے ضلع کرنول میں ہوا جہاں پہلی جماعت کا طالب علم اپنے دوستوں کے ٹولوں کے ساتھ پینسل چوری ہونے کی شکایت کے لیے تھانے پہنچ گیا۔ بچے نے معصوم انداز میں تھانے دار کو بتایا کہ دوست نے پینسل مانگی تھی پھر واپس نہیں کی اس کے خلاف شکایت درج کروائی جائے اور مجھے میری پینسل واپس دلوائی جائے۔ دلچسپ بات یہ تھی کہ جس بچے کے خلاف شکایت درج کروانی تھی وہ بھی دیگر بچوں کے ساتھ موجود تھا، پولیس اسٹیشن میں موجود اہلکار پہلے تو معصوم بچے کی درخواست پر حیران ہوئے پھر بعد میں دونوں کو سمجھا بجھا کر دوستی کروائی اور معاملہ رفع دفع کروایا۔ سوشل میڈیا پر آندھرا پردیش پولیس کے مطابق یہ اپنی نوعیت کی ایک انوکھی شکایت تھی جو اسے پہلے کبھی بھی نہیں دیکھا۔
Even Primary School Children trust #APPolice:
There is a paradigm shift in the attitude,behaviour&sensitivity of AP Police in way of giving confidence& reassurance to the people of #AP
AP Police stays as No1 in #SMARTPolicing in the country in @IPF_ORG Survey 2021 only testifies pic.twitter.com/Zs7CQoqqOI— Andhra Pradesh Police (@APPOLICE100) November 25, 2021
Discussion about this post