وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں سپریم کورٹ کے فیصلے سے مایوسی ہوئی۔ عدالت کو دیکھنا چاہیے تھا کہ ہم سچ بول رہے ہیں یا نہیں؟ سپریم کورٹ کم از کم مراسلہ منگوا کر دیکھ لیتی۔ کسی کو حق نہیں کہ وہ باہر سے تیار سازش کے ذریعے منتخب حکومت کو ختم کرے۔ امریکی عہدیدار نے کھلم کھلا دھمکی دی کہ جب تک عمران خان ہیں، پاکستان سے حالات بہتر نہیں ہوسکتے۔ امریکا اپنی من پسند حکومت پاکستان میں لانا چاہتی ہے۔ کھلے عام ہارس ٹریڈنگ ہورہی ہے۔ انصاف کے ادارے تماشہ دیکھ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کیا ٖغلطی کی ہے اور کیا جرم کیا ہے؟ صرف قصور یہ ہے کہ وہ قوم کی خود داری کے لیے جدو جہد کررہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا وہ کسی صورت امپورٹڈ حکومت کو تسلیم نہیں کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا کہ وہ قوم کے ساتھ اور اتوار کے دن پرامن احتجاج کے لیے نکلیں گے ۔ آج متحدہ اپوزیشن صرف اپنے مقدمات ختم کرانے کے لیے اکٹھی ہوئی ہے۔ وہ اب ایک جدوجہد کے لیے تیار ہیں۔ اگر اپوزیشن عوام میں مقبول ہے تو الیکشن کی جانب کیوں نہیں جاتی۔ اپوزیشن نے کبھی نیوٹرل ایمپائرز کے ساتھ میچ نہیں کھیلا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جو بھی ان کی حکومت کی سازش میں ملوث ہے، قوم انہیں مایوس نہیں کرے گی۔
Discussion about this post