بالی ووڈ انڈسٹری کے معروف گلوکار کے کے بھارتی ریاست مغربی بنگال کلکتہ میں لائیو کنسرٹ میں پرفارم کررہے تھے کہ اس دوران ان کی اچانک طبیعت بگڑ گئی اور انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن راستے میں ہی وہ دم توڑ گئے، ڈاکٹرز نے ان کی موت کی وجہ ہارٹ اٹیک بتائی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 53 سالہ کرشناکمار کناتھ نے اپنا پہلا البم پال 1999 میں ریلیز کیا تھا جس کے گانے ‘یہ پال’ اور ‘یاروں’ بلاک باسٹر ثابت ہوا جو آج کے دور میں بھی اسکول اور کالجز کے فیورول پارٹی میں سنائی دیتے ہیں۔
انجہانی گلوکار نے ہندی سمیت تامل، تیلگو، کناڈا اور بنگالی زبانوں میں بھارتی فلم انڈسٹری کو کئی مقبول ترین گانوں سے سراہا اور ایک منجھے ہوئے پلے بیک سنگر کے طور پر خوب نام کمایا، وہ اپنے لائیو کنسرٹ کے باعث بھی پرستاروں میں کافی مقبول تھے، انہوں نے فلم ہم دل دے چکے صنم کا ‘تڑپ تڑپ’، دس بہانے، تونے ماری انٹریاں، آنکھوں میں تیری تیری، بیتے لمحے، وہ لمحے، کیا مجھے پیار ہے، دل عبادت، توہی میری شب ہے، سن ذرا سمیت متعدد گانیں شامل ہیں جنھیں بھارت سمیت دنیا بھر میں خوب پذیرائی ملی۔
مشہور گلوکار کی موت پر بھارت سمیت پاکستان کے ٹوئٹرپر ان کا نام ٹاپ ٹرینڈ کرنے لگا جہاں شوبز سے وابستہ شخصیات، سیاسی لیڈرز اور مداح غم کا اظہار کر رہے ہیں۔
One last time, we heard #KK sing his iconic song ‘Pal’ at a concert in Kolkata.💔
| #RIPKK #KKsinger pic.twitter.com/02KqDg0U3N— Mirror Now (@MirrorNow) June 1, 2022
One last time, we heard #KK sing his iconic song ‘Pal’ at a concert in Kolkata.💔
| #RIPKK #KKsinger pic.twitter.com/02KqDg0U3N— Mirror Now (@MirrorNow) June 1, 2022
A voice and talent like no other.. They don’t make them like him anymore. Working on the songs he sang was always that much more special. You will always be in our hearts KK and live eternally through your songs. RIP Legend KK #ripkk pic.twitter.com/7UcYnx1WDy
— Emraan Hashmi (@emraanhashmi) June 1, 2022
Discussion about this post