پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں پاکستان کے وزیرخارجہ کا حلف اٹھالیا۔ بلاول بھٹو زرداری سے حلف صدر عارف علوی نے لیا۔ اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے صدر عارف علوی سے باقاعدہ مصافحہ بھی کیا۔ حلف برداری کی تقریب میں بلاول بھٹو کے والد آصف علی زرداری چھوٹی بہن آصفہ بھٹو اور خالہ صنم بھٹو بھی موجود تھیں۔ جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی بلاول بھٹو زرداری کو اس نئے حکومتی سفر پر ان کو مبارک باد دی ۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے وفاقی وزیر کا حلف لے لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں آصف علی زرداری، آصفہ بھٹو اور صنم بھٹو سمیت کئی سیاسی رہنماء موجود تھے۔ #BilawalBhutto #BilawalBhuttoZardari #ArifAlvi #OathTakingCeremony #FederalMinister #Pakistan #Taar pic.twitter.com/OdLvlWO2dZ
— Taar.TV (@taar_tv) April 27, 2022
دلچسپ بات یہ ہے کہ بلاول بھٹو رواں سال 21 ستمبر کو 34 برس کے ہوجائیں گے۔ ان کے نانا ذوالفقار علی بھٹو نے جب پہلی بار وزیرخارجہ کا عہدہ سنبھالا تو اُن کی عمر 35 تھی۔ ذوالفقار علی بھٹو 1963 میں ایوب خان کی حکومت میں وزیر خارجہ کی ذمے داری سنبھالی تھی۔
حلف اٹھانے کے بعد بلاول بھٹو زرداری کا وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت عارف علوی سے مصافحہ۔#BilawalBhutto #BilawalBhuttoZardari #ArifAlvi #OathTakingCeremony #FederalMinister #Pakistan #Taar pic.twitter.com/KnTO3Vowi8
— Taar.TV (@taar_tv) April 27, 2022
Discussion about this post