ہم میں سے بھلا کون نہیں ہوگا، جس نے نوکیا 6310کو استعمال نہ کیا ہو، سیدھا سادا سا معصوم سا ماڈل۔اب نوکیا کمپنی نے اس کی لاؤنچنگ کی 20ویں سال گرہ کے موقع پر پھر سے اسے نئے انداز میں دوبارہ متعارف کرانے کا اعلان کیاہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس بار اس ماڈل کی اسکرین گزشتہ کے مقابلے میں 8.2انچ بڑی ہوگی۔ جبکہ نئے ماڈل میں ایف ایم ریڈیو بھی ہوگا، جو صارفین کی اُن کے پسندیدہ ایف ایم چینلز تک رسائی ممکن بنائے گا۔ نئے ماڈل کو وقت کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے نئی ضروریات کے مطابق اپ ڈیٹ کیا جارہا ہے۔
اس نئے ماڈل کی خاص بات یہ بھی ہوگی کہ اسے ایک بار چارج کرنے کے بعد ہفتوں تک استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اسی طرح اسٹینڈ بائی موڈ رہنے کی صورت میں بیٹری کم و بیش 21دن تک کارآمد ہوگی۔ جبکہ نئے ماڈل کی بیرونی ساخت بھی کچھ نئی ہوگی۔ پرانے ماڈل میں ’اسنیک گیم‘ تو جیسے اس کی جان تھا۔ اسی پسندیدگی کو ذہن میں رکھتے ہوئے نئے ماڈل میں یہ گیم بھی شامل کیا گیا ہے۔ نوکیا کا کہنا ہے کہ نئے ماڈل کے بٹن پہلے سے زیادہ کشادہ ہوں گے تاکہ استعمال کرنے میں آسانی ہو۔
A modern classic, redesigned! 😮
The new #Nokia6310 has a host of new features including bigger buttons, zoomed in menus, a wireless FM radio and more…all packaged in the iconic shape of the original #Nokia6310.
#LoveItTrustItKeepIt pic.twitter.com/NMnWngceV2— Nokia Mobile (@NokiaMobile) October 12, 2021
جہاں تک بات رنگوں کی ہے تو سیاہ، پیلے اور گہرے سبز رنگ میں دستیاب ہوگا۔ جبکہ اس میں 8 اور16ایم بی کی سہولت بھی دی جارہی ہے۔ یہی نہیں نئے ماڈل میں 2سم لگائی جاسکیں گی۔ یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل نوکیا اپنے مشہور و معروف ماڈل 3310کو بھی نئے انداز میں پیش کرچکا ہے۔
Discussion about this post