صدر عارف علوی نے عمران خان اور شہباز شریف دونوں کو مراسلے لکھ دیے ہیں ۔ جس میں ان کی جانب سے نگراں وزیراعظم کے لیے نام تجویز کرنے کو کہا گیا ہے۔ یاد رہے کہ نگراں وزیراعظم کی تعیناتی عمران خان اور اپوزیشن لیڈر کی مشاورت سےہوگی ۔ کسی ایک نام پر تین دن میں اتفاق نہ ہو تو دونوں شخصیات دو دو نام کمیٹی کو بھیجیں گی۔ کمیٹی اسپیکر قومی اسمبلی بنائیں گے۔ جس میں حکومت اوراپوزیشن کے 8 ارکان شامل ہوں گے۔
کمیٹی ارکان قومی اور سینیٹ پر مبنی ہوں گے۔ دوسری جانب اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ نگراں وزیراعظم کے لیے عمران خان سے کوئی مشاورت نہیں کریں گے ۔
Discussion about this post