اگر آپ خوشی محسوس کرنا چاہتے ہیں، تو بس کچھ تفریح اپنی زندگی میں شامل کریں یا اپنی زندگی کو بامعنی بنائیں۔ اس طرح ناصرف آپ زیادہ خوش ہوں گے بلکہ آپ مستقبل میں بھی خوش رہنے کے لیے اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کریں گے۔ماہرین انسانی صلاحیتوں کو بڑھانے کے کئی طریقے تجویز کرتے ہیں تاکہ خوشی کے فوری احساس کو بڑھایا جا سکے۔
ایک گہری سانس لیں
جان بوجھ کر دھیرے دھیرے گہری سانس لینے کی مشقیں آپ کے معمول کو بحال کرنے اور بے چینی کی سطح کو کم کرنے میں مدد کر سکتی ہیں۔
کسی خوشگوار واقعہ کو یادکریں
کوئی ایسا واقعہ دن بھر میں ضرور سوچیں، جو آپ کو مسرت کا احساس دلائے۔ چاہے وہ آپ نے کوئی لذیز ناشتہ کیا ہو، کوئی لطیفہ پڑھا ہو، کوئی فلم دیکھی ہو یا پھر کوئی گیت سنا ہو، یہ خوشگوار واقعہ یا چیز آپ کے ذہن کو منفی احساس پر قابو پانے میں معاون ثابت ہوگی۔ یہ آپ کے ذہن کو خوشی کی سرایت کا فرحت بخش احساس بھی دلائے گی۔ ماہرین نفسیات کے مطابق اپنی زندگی میں جن چھوٹی چیزوں سے آپ لطف اندوز ہوتے ہیں ان کی تعریف کرنا اور ان کے بارے میں سوچنا، حتیٰ کہ چند سیکنڈ کے لیے بھی، منفی احساسات سے بچنے اور مثبت چیزوں کے بارے میں سوچنے کے لیے خود کوبچانے کا ایک اچھا تجربہ ہے، جو کہ ہارمون کو بڑھانے میں مدد کرتا ہے۔
اسی طرح کوئی ایک ایسی بات بھی سوچیں، جو آپ کے ساتھ نہ ہوئی ہو، مثلاً کار حادثہ یا کوئی بیماری، یا پھر کوئی مشکل یا دشواری۔ یہ آپ کو اس بات کی ترغیب دے گی کہ آپ ان تمام مشکلات سے نہیں گزرے اور پھر آپ شکرگزار بھی ہوں گے۔
مسکراہٹ
بہت سے لوگ یقین رکھتے ہیں کہ خوشی اندر سے آتی ہے، باہر سے نہیں۔ یہ آپ کے سادہ سے کاموں سے ہو سکتا ہے مثلاً مسکرانے کا آپ کا جان بوجھ کر فیصلہ، جو دراصل دماغ میں ان کیمیکلز کو متحرک کرتا ہے جو خوشی کو فعال کرتے ہیں۔
چیزوں کو ان کے ناموں سے پکاریں
ناراض! بے بس! اداس! پریشان! یہ جملے جن میں آپ اپنے فوری احساسات کو بیان کر سکتے ہیں، ان احساسات کے منفی اثرات کو فوری طور پر کم کر دیتے ہیں۔ ان احساسات کو محض نام دینے سے، آپ دماغ کے جذباتی حصے میں اعصابی سرگرمی کو اس حصے میں منتقل کر دیتے ہیں جو سوچنے کے کام انجام دیتا ہے، جس سے آپ اپنے جذباتی احساسات پر قابو پانے اور چیزوں پر قابو پانے کے قابل ہو جاتے ہیں۔
پرسکون انداز میں بیٹھنا
غیر صحت مندانہ طور پر بیٹھنا منفی جذباتی پھوٹ کا سبب بن سکتا ہے۔ مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ جو لوگ غلط طریقے سے بیٹھتے ہیں ان میں سیدھا بیٹھنے والوں کے مقابلے میں خراب مزاج، خود اعتمادی کا کم احساس اور اعتماد کا فقدان محسوس کرنے کے زیادہ تجربات ہوتے ہیں۔درست بیٹھنے سے آپ کی جسمانی صحت کے لیے معاون ثابت ہوتا ہے اور صحت کے بہت سے مسائل جیسے گردن، کندھے اور کمر درد کو روکتا ہے۔
اپنی قدر کرو
اگر آپ اپنی طاقتوں کی طرف توجہ مبذول کروائیں گے تو آپ اپنے حوصلے بلند کریں گے۔ ایک چیز کے بارے میں سوچیں جو آپ نے پہلے ہی انجام دی ہیں یا دن کے دوران اچھی طرح سے اس کا مقابلہ کر چکے ہیں، یا کسی اچھے برتاؤ، سلوک یا کردار پر توجہ مرکوز کریں جس کا آپ نے مظاہرہ کیا ہے جیسے ایک نیا پروجیکٹ شروع کرنا، فون کال کرنا، یا کسی ساتھی کے ساتھ مخلصانہ گفتگو۔
منفی واقعات میں مثبت پہلو تلاش کرنا
اگر آپ کو کوئی دھچکا لگتا ہے یا پھر کوئی نقصان ہوتا ہے تو آپ اسے کسی مثبت چیز میں تبدیل کرنے کا فوری طریقہ تلاش کر سکتے ہیں۔ ناکامی کے بجائے ناکامی کو چیلنج سمجھنا شروع کریں۔ اس بارے میں سوچنا شروع کریں کہ کس طرح آگے بڑھنا ہے اور دھچکے اور نقصان سے کیسے نکلنا ہے۔
اپنے کمپیوٹر پر ایک مخصوص ڈیسک ٹاپ امیج استعمال کریں
آپ کے خاندان، سفر یا آپ کے پسندیدہ کھلاڑی کی تصویر آپ کے خوشی کے لمحات کو بڑھا سکتی ہے۔ اپنے ڈیسک ٹاپ کی تصویر کی خاص تصویر کے عادی ہونے سے بچنے کے لیے اسے وقتاً فوقتاً تبدیل کرتے رہیں۔
اگر کوئی شخص منفی چیزوں پر قابو نہیں پاتا ہے، تو وہ اپنی خوشی، اچھے تعلقات اور یہاں تک کہ حس مزاح کا احساس بھی کھودے گا۔ خوشی کے لمحات کا تجربہ کرنا اور جذب کرنا انسانی دماغ کے لیے طویل مدتی فوائد کا حامل ہے۔ماہرین نفسیات اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ مثبت تجربات اور خوش کن خیالات انسانی دماغ میں نئے اعصابی مراکز پیدا کر سکتے ہیں اور اسے اندرونی طاقتیں فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔
Discussion about this post