وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے سینیٹ کے اجلاس میں نیب اور الیکشن ایکٹ ترمیمی بل پیش کیا، جسے ایوان نے متفق طور پر منظور کیا۔ تحریک انصاف کے سینیٹرز نے بل کی مخالفت میں ایوان میں شورشرابہ کیااور ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ ڈالیں۔ اس موقع پر وفاقی وزیرقانون کا کہنا تھا کہ یہ صرف افواہیں ہیں کہ سمندر پار پاکستانیوں سے ووٹ کا حق چھین لیا۔ حکومت نے صرف ای وی ایم کے تحت ووٹنگ کو روکا ہے۔ بیرون ملک رہنے والے پاکستانی، سفارت خانوں یا پھر ملک میں آکر ووٹ دینے کا حق رکھتے ہیں۔
Discussion about this post