نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے ٹام لیتھم کی قیادت میں پاکستانی سرزمین پر قدم رکھ دیا ہے، جہاں وہ میزبان کرکٹ ٹیم سے راولپنڈی اور لاہور کے میدانوں پر مقابلہ کرے گی۔ ائیرپورٹ پر مہمان ٹیم کا شاندار استقبال کیا گیا۔ کیوی ٹیم نے 2003 میں آخری بار پاکستان کا رخ کیا تھا۔
A warm welcome to the @BLACKCAPS
New Zealand have reached Islamabad for their three-match ODI and five-match T20I series against Pakistan. #PAKvNZ pic.twitter.com/qGQuPAcURy— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 11, 2021
پی سی بی کے مطابق دونوں بورڈز نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ ہفتے راولپنڈی میں کھیلے جانے والے 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کا اسٹیٹس تبدیل کردیا گیا ۔ یہ تینوں میچز اب آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کی بجائے دو طرفہ سیریز کے میچز شمار کیے جائیں گے۔ یہ فیصلہ ڈی آر ایس کی عدم دستیابی کے باعث کیا گیا ہے، جو کہ آئی سی سی ورلڈکپ سپر لیگ کی پلیئنگ کنڈیشنز کا ضروری حصہ ہے۔ نیوزی لینڈ کو اب 2 ٹیسٹ اور 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کھیلنے کے لیےدوبارہ 2022 میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔
لہٰذا دونوں بورڈز نے اتفاق کیا ہے کہ اب اُس سیریز میں شامل تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کی کوالیفیکشین کہلائیں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ایک روزہ میچز 17، 19 اور 21 ستمبر کو راولپنڈی میں ہونے جارہے ہیں۔ جن میں 25 فی صد تماشائیوں کو میدان میں آنے کی اجازت ہوگی ۔ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے بعد پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں لاہور کا رخ کریں گی۔ جہاں 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز 25، 26، 29 ستمبر، یکم اور 3 اکتوبر ہوگی۔ پی سی بی نے راولپنڈی میں کھیلے جانے والے میچز کے ٹکٹوں کی فروخت کا بھی آغاز کردیا ہے۔
Discussion about this post