نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کے علاقے میں رہنے والے سیاہ رنگت کی بلی سے سخت پریشان ہیں۔ کیتھ آس پڑوس کے گھروں میں گھس کر اُن کے قیمتی سامان کو لے اڑتی ہے اور 5برس کی بلی کے مالکان بھی اس کی چوری چکاری کی اس عادت سے سخت پریشان ہیں۔ جن کا کہنا ہے کہ حالیہ برسوں میں بلی کی چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے جو تشویش ناک امر ہے۔ گو کہ وہ بلی کی چوری کی ہوئی چیزیں اُن کے اصل مالکان تک پہنچا دیتے ہیں لیکن پھر بھی وہ یہ جاننے کے لیے بے تاب ہیں کہ حالیہ دنوں میں کیتھ اس قدر چوریاں کیوں کررہی ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ کیتھ بسا اوقات پڑوسیوں کی وہی چیزیں اڑا کر لاتی ہے، جو پہلے بھی چوری کرچکی ہوتی ہے۔حال ہی میں اُس نے منشیات سے بھرا تھیلا جب چوری کیا تو بلی کے مالک ڈیوڈ نے پولیس کا اطلاع دی۔ جو اس بات کی تحقیقات کررہے ہیں کہ بھاری مقدار میں یہ منشیات وہ کس کے گھر سے چوری کرکے لائی ہے کیونکہ اس کا صاف مطلب یہ ہے کہ علاقے میں کوئی منشیات کا کاروبار یا اس کی عادت میں ملوث ہے۔اس سلسلے میں خالی تھیلے کو بلی کے سامنے رکھا جارہا ہے اور یہ جاننے کی کوشش کی جارہی ہے کہ اس کا مالک کون ہے۔
Discussion about this post