خوبصورت مناظر اور جنگلی حیات کو کیمرے کی آنکھ میں بند کرنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں ہوتی، اس کے لیے آپ کو صرف مہارت ہی کی ضرورت نہیں بلکہ وہ لمحات کا بھی انتظار کرنا پڑتا ہے جس کو آپ عکس بند کرسکیں، اس لحاظ سے ماہر حیاتیات اور فرانسیسی فوٹوگرافر لارینٹ بیلسٹا خوش قسمت ثابت ہوئی جنھوں نے پانی کے اندر پھوٹنے والے ایک نایاب منظر جو سال میں صرف ایک بار پورے چاند کے آس پاس ہوتا ہے اس کو اپنے کیمرے کی آنکھ میں قید کیا اور اس سال کے وائلڈ لائف فوٹوگرافر آف دی ایئر مقابلے کی فاتح قرار پائی۔ اس خوبصورت تصویر کو نیچرل ہسٹری میوزم کے سالانہ مقابلے کیلئے منتخب کیا گیا ہے جس کے لیے 95 ممالک سے 50 ہزار سے زائد تصاویر آئی تھیں۔
ینگ وائلڈ لائف فوٹوگرافر آف دی ایئر 2021 کا ایوارڈ 10 سال کے بھارتی کم سن فوٹوگرافر ودیون آر ہیبر کو ڈوم ہوم کے لیے دیا گیا ہے، جنہوں نے بنگلورو میں گھر کے قریب کھینچی گئی مکڑی کی رنگین تصویر بنائی۔
مجموعی طور پر دو فاتحین کو 19 زمرے کے فاتحین میں سے منتخب کیا گیا، جس میں جانوروں کی شاندار تصویروں سے لے کر دلچسپ رویے کے ساتھ ساتھ فوٹو جرنلزم کی تصاویر اور پورٹ فولیو بھی شامل ہیں۔
گریجلی لیفٹورز کی تصوری زیک کلوتھیر کھینچی جس نے جانور ان کے ماحول میں فاتح ہوئی، اینمل پوٹریٹ میں ریفلیکشن بائی ماجد علی آگے رہے۔
جبکہ قدرتی آرٹسٹی میں الیکس مسٹرڈ، انورٹیبریڈز برتاؤ میں گل ویزن اور پرندوں میں شین کلیان فاتح قرار پائی۔
جانوروں کے برتاؤ میں اسٹیافنو انٹرتھینر، رینگنے والے جانوروں میں جواؤ روڈریگس، زیرآب پودوں میں جسٹن گلیگن، فوٹو جرنلزم میں ایڈم اوسویل ورلڈ وائلڈ لائف فوٹوگرافری میں بازی لے گئے ہیں۔
مزید جانیے:
Discussion about this post