وزیراعظم عمران خان نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ لیٹر گیٹ کی تفتیش کے لیے باقاعدہ کمیشن بنائیں۔ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق عمران خان آج وکلا سے مشاورت کریں گے اور اس سلسلے میں پھر سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان کا موقف ہے کہ اُن کی حکومت گرانے کے لیے عالمی سازش کو بے نقاب ہونا چاہیے اور جو سیاست دان اس میں ملوث ہیں ان کے خلاف تحقیقات کی جائیں۔ وزیراعظم عمران خان کا موقف ہے کہ نیشنل سیکوریٹی اجلاس میں اس بین الاقوامی سازش کو تسلیم کیا گیااور اسی بنا پر وہ چاہتے ہیں عدالت عظمیٰ لیٹر گیٹ کی تحقیقات کے لیے عدالتی کمیشن تشکیل دے۔
Discussion about this post