اپوزیشن ارکان نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرادی، تحریک عدم اعتماد پر ن لیگ، پیپلز پارٹی، اے این پی سمیت 86 ارکان کے دستخط ہیں، اس کے ساتھ ہی اپوزیشن جماعتوں نے اجلاس بلانے کی ریکوزیشن بھی جمع کرادی ہے۔ جس کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی 14 روز میں اجلاس بلانے کے پابند ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے نمبرز پورے کر لیے ہیں اور اس وقت ان کے پاس 197 سے 202 اراکین کی حمایت موجود ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے تحریک انصاف کے 27 ارکان اور ایک اتحادی جماعت کے اراکین کی حمایت کا بھی دعویٰ کیا ہے۔
Discussion about this post