میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ کے خلاف ایف آئی اے کے انسداد دہشت گردی ونگ نے مقدمہ درج کیا ہے۔ انسداد دہشت گردی ونگ میں تعینات ڈی آئی جی لیول کے افسران سائفر گمشدگی کے معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ ایف آئی اے نے منگل کو چیئرمین تحریک انصاف سے تحقیقات بھی کیں، سائفر گمشدگی کے معاملے پر جے آئی ٹی ممبران نے اٹک جیل میں پوچھ گچھ کی۔ سابق پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کو ایف آئی اے آفس میں طلب کیا گیا جہاں انہوں نے اس معاملے پر اپنا بیان قلم بند کرایا۔
Discussion about this post