تحریک انصاف کے بانی کے خط ملنے کی تصدیق آئی ایم ایف نے کردی ہے۔ نمائندہ ایسٹر پیرز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کو پی ٹی آئی کی جانب سے 28 فروری کو خط ملا جو کہ پاکستان کے قرض پروگرام سے متعلق ہے۔ آئی ایم ایف بین الاقوامی ادارہ ہے جس کا معاشی مسائل تک مینڈیٹ محدود ہے۔ آئی ایم ایف نمائندے کے مطابق ٓئی ایم ایف مقامی اور سیاسی مسائل پر تبصرہ نہیں کرتا۔ ادارہ جاتی معاشی استحکام اور ترقی کے لیے انتخابی تنازعات کے شفاف اور پُر امن حل کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔دوسری جانب معلوم ہوا ہے کہ آئی ایم ایف نے 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام کی تکمیل کو ترجیح قرار دیتے ہوئے پاکستان کی نئی کابینہ کی تشکیل کے بعد دوسرے اقتصادی جائزے کیلیے مشن بھیجنے کا عندیہ دیدیا ہے۔ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ معاشی استحکام کو یقینی بنانے کیلیے پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ پالیسیوں پر کام کرنے کے منتظر ہیں، پاکستانی عوام کی بھلائی کیلیے معاشی استحکام کی خاطر حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔
Discussion about this post