دنیا کے امیر ترین سرمایہ کار ایلون مسک کی 43 بلین ڈالر نقد کی پیش کش کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ” ٹوئٹر” نے قبول کرلیا ہے۔ جس کے نتیجے میں اب ” ٹوئٹر” ایلون مسک کا ہونے جارہا ہے۔ ایلون مسک ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا کے ارب پتی سربراہ ہیں۔ جنہوں نے ” ٹوئٹر” خریدنے کی یہ بولی 2 ہفتے پہلے لگائی تھی۔ خبر رساں اداروں کے مطابق ابتدا میں ٹوئٹر بورڈ نے اس پیش کش کو رد کردیا تھا لیکن اب اس فیصلے پر نظر ثانی کی جارہی ہے۔ ایلون مسک کا عزم ہے کہ ” ٹوئٹر” کی ملکیت ملنے کے بعد وہ اس میں نت نئے فیچرز متعارف کرائیں گے۔ صارفین اب بہترانداز میں ” ٹوئٹر” کے استعمال کے قابل ہوں گے۔ یہاں دلچسپ سوال یہ ہے کہ ایلون مسک جب ” ٹوئٹر” خرید لیں گے تو اس کا سربراہ کون ہوگا؟ کیونکہ اس وقت ” ٹوئٹر” کے سربراہ پراگ اگروال ہیں اور خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ ان کو ہٹا کر کوئی نیا سربراہ مقرر کیا جائے۔ اس کا اندازہ یوں لگایا جاسکتا ہے کہ ایلون مسک نے اس جانب اشارہ کیا ہے کہ انہیں ” ٹوئٹر” ” کی موجودہ انتظامیہ پر اعتماد نہیں ہے۔ بہرحال ایلون مسک کے ” ٹوئٹر” کے خریدنے پر اس کے حصص میں اضافہ ہوا ہے۔ نیویارک میں ” ٹوئٹر” کے حصص میں لگ بھگ 4 فی صد اضافہ ہوا ہے۔ ایلون مسک کے ” ٹوئٹر” خریدنے کے اس فیصلے کا دنیا بھر میں خیرمقدم کیا جارہا ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ وہ ” ٹوئٹر” کو اب نئی جہت اور جدت دینے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔
خبر سے متعلق مزید پڑھیں:
ایلون مسک ٹوئٹر کے سب سے بڑے شیئر ہولڈر
Discussion about this post