پیر کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹوئٹر‘ کی 2006میں بنیاد رکھنے والے جیک ڈورسی نے بذریعہ ٹوئٹ ہی ’سی ای او‘ کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا اور اپنی جگہ نئے چیف ٹیکنالوجی آفیسر پراگ اگروال کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے امید ظاہر کی کہ آنے والے دنوں میں وہ ’ٹوئٹر‘ کو مزید بلندی کی جانب لے جائیں گے۔ اُدھر پراگ اگروال نے جیک ڈورسی کی خدمات کو سراہاتے ہوئے اس بات کا یقین دلایا کہ وہ اُن کی توقعات پر پورا اتریں گے۔ اگروال نے جیک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جیک کی قیادت میں ہم نے جو کچھ بھی کیا ہے اسے مزید اچھا بنانے کا منتظر ہوں اور میں آنے والے مواقع سے ناقابل یقین حد تک حوصلہ مند ہوں۔ اپنے عمل کو بہتر بنانے کے لیے ہم اپنے صارفین اور شیئر ہولڈرز کے لیے زبردست قیمت فراہم کریں گے کیونکہ ہم عوامی گفتگو کے مستقبل کو نئی شکل دیتے ہیں۔
Deep gratitude for @jack and our entire team, and so much excitement for the future. Here’s the note I sent to the company. Thank you all for your trust and support 💙 https://t.co/eNatG1dqH6 pic.twitter.com/liJmTbpYs1
— Parag Agrawal (@paraga) November 29, 2021
پراگ اگروال کا ٹوئٹر پر سفر
38برس کے نوجوان اور پرعزم پراگ اگروال بھارتی نژاد امریکی ہیں۔ جن کا جنم ممبئی میں ہوا۔ پراگ کے والد بھارتی آٹومک ڈپارٹمنٹ انرجی کے سینئر آفیسر تھے جبکہ والدہ سرکاری ٹیچر تھی، دلچسپ بات یہ ہے کہ پراگ اگروال پرائمری تعلیم کے دوران مقبول ترین گلوکارہ شریا گوشال کے ہم جماعت بھی رہ چکے ہیں انہوں نے انٹرنیشنل فزکس اولمپک میں گولڈ میڈل بھی حاصل کیا ہے، پراگ اگروال نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، بمبئی سے کمپیوٹر سائنس اور انجینئرنگ میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی اور پاس آؤٹ ہونے کے بعد انہوں نے اسٹین فورڈ یونیورسٹی سے کمپیوٹر سائنس میں پی ایچ ڈی کی۔
پراگ اگروال ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے ’ٹوئٹر‘ سے منسلک ہیں۔ انہوں نے 2011 کو ٹوئٹر جوائن کیا تھا۔ 2011 میں ٹوئٹر کا حصہ بننے کے بعد پیراگ پھر ریونیو اور کنزیومر انجینئرنگ میں اپنے کام کی وجہ سے ٹویٹر کے پہلے ممتاز انجینئر بن گئے، 2018 میں ترقی پاتے ہوئے ٹوئٹر کے سی ٹی او بنے پھر سی ٹی او کے طور پر پیراگ کمپنی کی تکنیکی حکمت عملی کے لیے ذمہ دار رہے، جنہوں نے پوری کمپنی میں مشین لرننگ کی حالت کو آگے بڑھاتے ہوئے ترقی کی رفتار کو بہتر بنانے کا کام کیا ہے۔ 2019 میں ٹوئٹر کے سی ای او جیک ڈورسی نے پیراگ کو پروجیکٹ بیلواسکائی کا سربراہ بنایا۔ پروجیکٹ بیلواسکائی کو ٹوئٹر پر غلط معلومات کو کنٹرول کرنے کے لیے اوپن سورس آرکیٹی کٹس کی ایک آزاد ٹیم کے طور پر تیار کیا گیا تھا۔
اسٹرائپ کے سی ای او پیٹرک کولیسن نے پراگ اگروال کی بطور سی ای او ٹوئٹر تقرری پر تبصرہ کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ گوگل، مائیکروسافٹ، ایڈوب، آئی بی ایم، پالو الٹو نیٹ ورکس کے بعد اب ٹوئٹر بھی وہ سی ای او چلائیں گے جو کہ بھارتی نژاد ہیں۔ بھارتیوں کی ٹیکنالوجی کی دنیا میں حیران کن کامیابیوں کو دیکھنا شاندار تجربہ ہے اور یہ امریکہ کی کی جانب سے تارکین وطن کو فراہم کیے جانے والے مواقع کی نشاندہی بھی ہے۔ جس پر ٹسیلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلن مسک نے بھی تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکا بھارتی ٹیلنٹ سے بہت زیادہ مستفید ہورہا ہے۔
USA benefits greatly from Indian talent!
— Elon Musk (@elonmusk) November 29, 2021
یہ پڑھنا نہ بھولیں:
Discussion about this post