رواں سال کے آغاز پر شادی کے بندھن میں بندھنے والی معروف ٹک ٹاکر جوڑی ذولقرنین سکندر اور کنول آفتاب اپنی ڈریمی ویڈنگ اور دلکشن تصاویر کے باعث ٹک آف دی ٹاؤن بن گئے تھے۔
View this post on Instagram
چند روز قبل مقبول ترین ٹک ٹاکر جوڑی کی جانب سے یہ اعلان بھی کیا گیا تھا کہ ان کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے جس پر مداحوں کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ شروع ہوگیا اور جوڑی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا جانے لگا لیکن چند روز قبل ذوالقرنین سکندر نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک نیا وی لاگ جاری کیا جس کے عنوان سے نہ صرف صارفین ناراض ہوئے بلکہ وی لاگ میں موجود ٹک ٹاکر جوڑی کو نامناسب اور بیہودہ مواد دکھانے پر شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔
وی لاگ کا عنوان تھا کہ ”حاملہ بیوی کے ساتھ سفر کرنا آسان نہیں”، جس میں ذوالقرنین اور کنول ایک ساتھ گجرات شہر جارہے جہاں ذوالقرنین کو بار بار کنول کی متلی اور سردرد کا مذاق اڑاتے دیکھا گیا جبکہ اس دوران ٹک ٹاکر و میزبان کنول آفتاب لمبے سفر اور طبیعت کی وجہ سے الٹی بھی کردیتی ہیں۔
اس طرح کا مواد دکھانے پر سوشل میڈیا صارفین نے جوڑے کو اپنے وی لاگ کے ذریعے حاملہ خواتین کی توہین کا ذمہ دار قرار دیا اور کہا کہ اس طرح کا مواد صرف اور صرف وقت کا ضیاع ہے، ایسے لوگ چند ویوز کی خاطر ہر حد پار کرجاتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے اٹھتی آوازوں اور شدید ردعمل کے بعد بالآخر ٹک ٹاکر ذوالقرنین نے ویڈیو ڈیلیٹ تو کردی تاہم سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹک ٹاکر جوڑی پر تنقید کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔
Discussion about this post